عمران ہاشمی کی خوف اور دہشت سے بھرپور فلم ’رازری بوٹ‘ کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی ۔
2002میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی بالی ووڈ ہارر فلم ’راز‘ فرنچائز کی چوتھی نئی ہارر ڈرامہ فلم رازری بوٹ (Raaz Reboot)کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔
’لو مان لیا‘کے بول پر مبنی اس گانے کو مشہور گلوکار اریجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ موسیقی جیت گنگولی نے ترتیب دی ہے۔
نامور ہدایتکار وکرم بھٹ اس مرتبہ بھی فلم کی ہدایتکاری کے فرائض سر انجام دینگے جبکہ فلم کی کاسٹ میں عمران ہاشمی، کریتی کھرباندااورگورر اروراشامل ہیں۔ مہیش بھٹ، مکیش بھٹ اور بھوشن کمار کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی یہ فلم 16ستمبرکوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔