• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: سوتیلی ماں نے 11 سالہ بچی کو زہر دے کر قتل کردیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

 سرگودھا میں سوتیلی ماں نے 11 سالہ بچی کو زہر دے کر قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ سرگودھا کے نواحی گاؤں 96 جنوبی میں پیش آیا، جہاں سوتیلی ماں نے بچی کو قتل کر کے لاش ایک تندور میں پھینک دی تھی۔ 

پولیس نے لاش برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچائی۔

پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے باپ نے بچی کی ماں کو طلاق دے کر دوسری شادی کرلی تھی۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کا باپ اپنے بچوں سے ملنے آتا تھا جس کا اس کی دوسری بیوی کو رنج تھا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید