اسلام آباد ( رانا غلام قادر )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر سے کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں۔ ریونیو اکٹھا کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکس دہندگان، کاروباری و صنعتی برادری کو سہولیات کی فراہمی آپ کی ترجیح ہونی چاہئے۔ کاروباری و صنعتی برادری، ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، نیا آپریٹنگ ماڈل کم سے کم انسانی مداخلت پر مبنی فیس لیس ہوگا،ٹیکس حدف عبور کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی ستائش ، افسران کی ترقی اور سروس کو مزید بہتر بنانے کیلئے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت،توقع ہے کہ رواں مالی سال 15 کھرب روپے سے زائد محصولات کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا،فیلڈ فارمیشنز میں اچھی شہرت کے حامل افسران کی تعیناتی یقینی بنائی ،افسروں کا اظہار تشکر، وزیر اعظم نے کہا کہایف بی آر میں جاری اصلاحات کی رفتار مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔ ٹیکس نیٹ میں توسیع، شفافیت اور ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی ایف بی آر اصلاحات کی اولین ترجیحات ہیں۔ ایف بی آر کا نیا آپریٹنگ ماڈل ایک ڈیجیٹل اور کم سے کم انسانی مداخلت پر مبنی فیس لیس ٹیکس نظام پر مبنی ہو گا ۔وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسران سے ملاقات کے دوران کیا۔وزیراعظم نے پچھلے مالی سال میں 12.957 کھرب روپے کے محصولات کا حدف عبور کرنے پر ایف بی آر کے افسران کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مالی سال 26-2025ء کے لیے تاریخی ریونیو ہدف حاصل کرنا ایک سنگِ میل ہے۔میں آپ سب کو فرداً فرداً اور ایف بی آر کے تمام عملے کو اجتماعی طور پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2025-26 میں تقریباً 600 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈز کی بروقت ادائیگی سے کاروباری برادری کو سہولت اور برآمدات کے فروغ میں مدد ملی۔