• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تہران: شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا جسد خاکی امام خمینی حسینیہ منتقل

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید علی حسینی خامنہ ای کی نماز جنازہ کیلیے انتظامات کی تیاریاں جاری ہیں، انکا جسد خاکی تہران کےجنوبی علاقے میں واقع امام خمینی حسینیہ منتقل کردیا گیا۔ 

آیت اللّٰہ خامنہ ای کو امریکا اور اسرائیل نے اٹھائیس فروری کو تہران پر بمباری کرکے شہید کردیا تھا۔ 

حملے میں آیت اللّٰہ خامنہ ای کی بہو اور موجودہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید ہوئی تھیں۔ 

زہرا حداد عادل کے اعزاز میں تہران کے فرہنگ اسکول کی جانب سے بدھ کی شب تعزیتی اجتماع ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید