امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کسی بھی ملک کے مقابلے میں نیٹو پر سب سے زیادہ رقم خرچ کرتا ہے، مگر اس خرچے کا کوئی فائدہ بھی نہیں ہوتا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا نیٹو کے لیے 999 ارب ڈالر جبکہ برطانیہ 90.5 ارب ڈالر دیتا ہے، فرانس 66.5 ارب ڈالر، اٹلی 48.8 ارب ڈالر، پولینڈ 44.3 ارب ڈالر دیتا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ نیٹو پر جرمنی سمیت دیگر ممالک اس سے کہیں کم خرچ کرتے ہیں، یہ بہت مضحکہ خیز ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز سے ریکارڈ تعداد میں بحری جہاز گزر رہے ہیں۔