• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پودینے کے حیرت انگیز طبی فوائد


کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے کچن میں موجود ایک معمولی سی چیز آپ کے معدے، دماغ اور مسوڑھوں کو نئی زندگی دے سکتی ہے؟

جدید میڈیکل ریسرچ نے پودینے کو محض کھانے کی سجاوٹ یا چٹنی کا ذریعہ ماننے سے انکار کرتے ہوئے اسے صحت کا ایک حیرت انگیز جادوئی ضامن قرار دے دیا۔

ماہرینِ غذائیت کے مطابق، پودینے کا روزمرہ استعمال ادویات کے بغیر ہی انسانی جسم کو بے شمار موذی بیماریوں سے بچا سکتا ہے۔

آئیے جانتے ہیں کہ یہ چھوٹی سی جڑی بوٹی آپ کی صحت کے لیے کتنی بڑی تبدیلی لا سکتی ہے۔

پودینا ہاضمے کے لیے اکسیر ہے، اس میں موجود مینتھول معدے اور آنتوں کے پٹھوں کو سکون دیتا ہے۔ ایک سائنسی جائزے کے مطابق پودینے کا تیل "آئی بی ایس" یعنی پیٹ کے درد، گیس اور مروڑ کی علامات کو ختم کرنے میں عام ادویات سے زیادہ مؤثر ثابت ہوا ہے۔

پودینے سے ذہنی تناؤ اور بے چینی میں کمی آتی ہے، اس میں موجود مینتھول اعصابی نظام کو پُرسکون کرتا ہے۔ سال 2022 کی ایک طبی تحقیق کے مطابق پودینے کے تیل کی خوشبو سونگھنے سے مریضوں میں بے چینی، ذہنی تھکن اور اسٹرین میں نمایاں کمی دیکھی گئی۔

اسی طرح پودینے سے منہ کی صحت بہتر اور تازہ سانسیں بحال ہوتی ہیں، پودینے کے پتے چبانے سے منہ میں لعاب زیادہ بنتا ہے اور اس کے اینٹی بیکٹیریل مرکبات منہ کے ان جراثیم کو ختم کرتے ہیں جو بدبو اور مسوڑھوں کی بیماری کا باعث بنتے ہیں۔ یہ شوگر والی منٹ کی گولیوں سے بدرجہا بہتر ہے۔

پودینہ عام استعمال کے لیے محفوظ ہے، لیکن سینے کی جلن، تیزابیت یا ہیاٹل ہرنیا کے مریضوں کو پودینے سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ یہ معدے اور خوراک کی نالی کے درمیان موجود والو کو کھول دیتا ہے جس سے تیزابیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

اسی طرح پِتے کے امراض کے شکار افراد بھی ڈاکٹر کے مشورے سے اسے استعمال کریں۔

صحت سے مزید