• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آئندہ 3 روز ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان، سندھ میں موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیشگوئی

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

محکمۂ موسمیات کا بتانا ہے کہ بحیرۂ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ مغربی لہر بھی ملک پر اثرانداز ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر آج مطلع ابر آلود رہنے اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، کراچی میں آئندہ 3 روز کے دوران ہلکی بارش اور بوندا باندی کا بھی امکان ہے جبکہ درجۂ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ 7 سے 10 دن کے دوران مون سون سسٹم اثرانداز ہونے کا امکان نہیں۔ 

شہر میں موسم مرطوب رہنے کی توقع ہے جبکہ کبھی کبھار تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 

شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے جبکہ سمندری ہوائیں 18 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ 

سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور قمبر شہدادکوٹ میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید