جاپانی شہر اوساکا سے دبئی جانے والے طیارے کے انجن کی مرمت مکمل کر لی گئی۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مرمت کے بعد کارگو طیارہ کراچی ایئر پورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق طیارے نے گزشتہ روز شام 5 بجے تیکنیکی خرابی پر کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی تھی۔
واضح رہے کہ اماراتی ایئر لائن کے کارگو طیارے کے انجن میں اچانک خرابی ہوئی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ اماراتی طیارے کے پائلٹ نے دورانِ پرواز خراب انجن کو بند کر دیا تھا۔
متاثرہ طیارے نے ایک انجن پر پرواز کرتے ہوئے 5 بجے کراچی میں بحفاظت لینڈ کیا تھا۔