• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گڈاپ میں ڈاکو گھر سے 175 تولے سونا، 300 تولے چاندی لوٹ کر فرار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں ڈکیتی کی بڑی واردات کے دوران ڈاکو گھر سے کروڑوں روپے مالیت کا سونا چاندی، قیمتی گھڑیاں اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔

اہلِ خانہ کی جانب سے پولیس کو دیے گئے بیان کے مطابق ڈاکو گھر سے 175 تولے سونا، 300 تولے چاندی لوٹ کر لے گئے۔

اہلِ خانہ نے بتایا ہے کہ ڈاکو لیپ ٹاپ، گھڑیاں اور بچوں کا سامان تک اپنے ہمراہ لے گئے۔

پولیس کے مطابق اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ 8 ملزمان 4 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، ڈاکووں نے اسلحے کے زور پر گھر والوں کو یرغمال بنا کر واردات کی۔

پولیس موقع پر موجود ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے گڈاپ سٹی میں ڈکیتی کی واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے رپورٹ فوری طلب کر لی۔

وزیرِ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ڈاکوؤں کو جلد گرفتار کیا جائے، لوٹا ہوا سامان برآمد کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید