پاک فوج سے متعلق تقریر پر جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف گوجرانوالہ میں اندراجِ مقدمہ کی درخواست دائر کر دی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج فیصل جمیل نے ایس ایچ او سول لائن اور مولانا فضل الرحمٰن کو 28 جولائی کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے پولیس کو بھی 28 جولائی کو رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
اندراجِ مقدمہ کی درخواست ایڈووکیٹ منظور قادر بھنڈر کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں مولانا فضل الرحمٰن کی متنازع تقریر پر مقدمہ درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔