ورلڈ کپ کی ٹرافی کی تقریب تقسیم انعامات کے دوران اس وقت ایک ناخوشگوار صورتحال پیدا ہو گئی جب ارجنٹینا کی ٹیم نے کھیل کے آداب کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چیمپئن بننے والی ہسپانوی ٹیم کو داد دینے اور ان کےلیے تالیاں بجانے سے انکار کر دیا۔
شکست کے غم میں نڈھال ارجنٹینا کے کھلاڑیوں نے پوڈیم پر ٹرافی کا جشن مناتی ہسپانوی ٹیم کی طرف پیٹھ کرلی۔
لیونل میسی کی قیادت میں ارجنٹینا کی ٹیم نے اسپین کے کھلاڑیوں کو روایتی ’گارڈ آف آنر‘ دینے سے بھی انکار کردیا۔
اس کے برعکس چیمپئن اسپین کے کھلاڑیوں نے فراخ دلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹینا کی ٹیم کے لیے تالیاں بجائیں اور میسی کو انہیں گارڈ آف آنر دیا۔
ارجنٹینا کے کھلاڑیوں کا غیر اخلاقی رویہ اسپین کے جشن کے دوران بھی جاری رہا، جس میں میچ کے دوران ریڈ کارڈ پانے والے اینزو فرنینڈس اور لینڈرو پریڈس پیش پیش رہے۔
ارجنٹینا کے ناہوئیل مولینا اور ہسپانوی کھلاڑی روڈری ہرنینڈس کے درمیان تلخ کلامی کے بعد معاملہ اس وقت سنگین ہوا جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو دھکے دیے اور گریبان پکڑ لیے۔
براڈکاسٹ کیمروں کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ارجنٹینا کے پریڈس نے ہسپانوی کھلاڑی ایرک گارسیہ کو گردن سے دبوچ لیا جس سے گراؤنڈ میں دونوں ٹیموں کے درمیان جنگ کا میدان بن گیا۔
اس دوران بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش میں ہسپانوی اسٹار گاوی زمین پر گر گئے جبکہ معاملے کو بڑھتا دیکھ کر ارجنٹینا کے ہیڈ کوچ کو خود میدان میں آکر کھلاڑیوں کو پکڑنا اور علیحدہ کرنا پڑا۔