• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ پر لاٹھی چارج پر اداکارہ سونم باجوہ کا ردعمل، اس سے واقعی دل ٹوٹ گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پنجابی اور ہندی فلموں کی بھارتی اداکارہ سونم باجوہ نے دہلی پولیس کی جانب سے طلبہ پر لاٹھی چارج پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے واقعی دل ٹوٹ گیا۔

دہلی پولیس نے کہا کہ کاکروچ جنتا پارٹی کے پارلیمنٹ مارچ میں شامل مظاہرین بے قابو ہوئے اور جارحانہ انداز میں تشدد پر آمادہ تھے۔ 

واضح رہے کہ دہلی پولیس کے اہلکاروں نے گزشتہ روز مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا اور آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ 

دوسری جانب کاکروچ جنتا پارٹی نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے اس ٹرک پر بھی حملہ کیا جس میں پارٹی کے بانی ابھیجیت دپکے، سماجی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی جے انگمو، بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی اور اداکار پرکاش راج سوار تھے۔ 

50 ہزار مظاہرین پیر کو سڑکوں پر نکلے اور مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔ سی جے پی جس نے جنتر منتر ایک ماہ سے دھرنا دے رکھا تھا، پارلیمنٹ تک مارچ کی کال دی تھی۔ اس احتجاج میں ہزاروں افراد شریک ہوئے۔

پولیس کے اس تشدد پر اداکارہ سونم باجوہ نے اپنے ردعمل کا اظہار کرکے وہ بھی ان معروف شخصیات میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے اس معاملے پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔ 

36 سالہ سونم نے منگل کے روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان شیئر کیا اور لکھا کہ یہ ہمارے ملک کے نوجوانوں کی آواز ہے، کوئی خطرہ نہیں۔ ان کی بات سننے کے بجائے ان پر لاٹھیاں کیوں برسائی جا رہی ہیں؟ یہ سیاست کا معاملہ نہیں، بلکہ طاقت کے بجائے ہمدردی کا انتخاب کرنے کا وقت ہے۔ وہ سنے جانے کے مستحق ہیں، زخمی کیے جانے کے نہیں۔

اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سونم باجوہ نے لکھا کہ کل کے مناظر دیکھ کر دل واقعی ٹوٹ گیا۔ یہ کسی ایک فریق کا ساتھ دینے کی بات نہیں، بلکہ انسانیت کا ساتھ دینے کی بات ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید