امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نزدیک موجود ان ہی کے ہو بہو شخص کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی گئی ویڈیو میں ان کے پاس اور ان کی ہی طرح چلنے والے شخص کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد لوگوں نے قیاس آرائیاں اور مختلف تبصرے شروع کر دیے۔
اس ویڈیو کو دیگر کئی اکاؤنٹس سے بھی شیئر کیا گیا اور اسے دیکھنے والوں کی تعداد کئی لاکھ تک پہنچ گئی۔
ویڈیو میں نظر آنے والے شخص سے متعلق ٹرمپ کے باڈی ڈبل ہونے کی بھی قیاس آرائی کی گئی۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص ٹرمپ کے سسر ہیں۔