پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹر عبداللّٰہ فضل انجری کے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے، ان کے متبادل کے طور پر سعود شکیل کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سعود شکیل کی انگلینڈ کے خلاف سیریز میں اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط تھی، عبداللہ فضل کمر کی انجری ہے باعث ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔
سعود شکیل کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے۔
ٹریننگ سیشن کے دوران عبداللہ فضل کی کمر کے نچلے حصے میں انجری ہوئی، ایم آر آئی اور طبی معائنے کے بعد عبداللہ فضل کو ری ہیب سے گزرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز کل سے ہوگا، سیریز کی ٹرافی کی رونمائی برائن لارا اکیڈمی میں ہوئی جس میں دونوں ٹیموں کے کپتانوں بابر اعظم اور روسٹن چیز نے شرکت کی۔