انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے منتظم جج نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے خلاف ملک مخالف تقریر میں سہولت کاری کیس کی سماعت کی۔
12 مئی 2016ء کے مقدمے میں گرفتار 5 ملزمان سید حمید پاشا، محمد تحسین، محمد عمر، مرزا وسیم اور آفاق عالم جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
دورانِ سماعت عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ تفتیشی افسر سے ضمنی چالان طلب کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف بریگیڈ تھانے میں 2016ء میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔