• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال، پانی کی فراہمی شروع

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

واٹر کارپوریشن کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک نے دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی بحال کر دی، جس کے بعد متاثرہ علاقوں کو پانی کی فراہمی بحال ہو گئی۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی بندش کیبل فالٹ سے ہوئی، کیبل فالٹ گزشتہ روز صبح 8 بج کر 43 منٹ پر پیش آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ آج 7 بج کر 20 منٹ پر دھابیجی پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال ہوئی، بجلی کی بندش کے باعث پمپنگ رکنے سے شہر کو تقریباً 48 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑا۔

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش کے باعث پمپنگ رکنے سے نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، گلبرگ ٹاؤن، نیو کراچی، لانڈھی، کورنگی متاثر ہوئے۔

ترجمان کے مطابق اس کے علاوہ اسکیم 33 کے بعض علاقوں میں بھی پانی کی فراہمی متاثر رہی۔

قومی خبریں سے مزید