• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: لانڈھی اسپتال میں ایچ آئی وی کیسز کی تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

کراچی میں سوشل سیکیورٹی اسپتال لانڈھی میں ایچ آئی وی کیسز کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی گئی۔

اس حوالے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 رکنی انکوائری کمیٹی چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نائلہ زہیر کی سربراہی میں کام کرے گی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ کمیٹی لانڈھی اسپتال میں رپورٹ ایچ آئی وی کیسز کی تحقیقات کرے گی، کمیٹی ایچ آئی وی کیسز کی تعداد، متاثرہ افراد اور لیبارٹری رپورٹس کی تصدیق کرے گی اور ممکنہ ذرائع، انجیکشن کے استعمال اور ڈسپوزیبل سرنجز کا جائزہ لے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ادویات اور ڈسپوزیبل اشیاء کی خریداری، دستیابی اور استعمال کی بھی تحقیقات ہوں گی، کمیٹی متاثرہ بچوں اور ان کے والدین کا مکمل ڈیٹا بھی مرتب کرے گی، ذمے داران کے تعین اور اسپتال کی بہتری سے متعلق سفارشات بھی رپورٹ کا حصہ ہوں گی۔

واضح رہے کہ سوشل سیکیورٹی اسپتال لانڈھی میں ایچ آئی وی کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

صحت سے مزید