• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹو ڈس ایبل سرنج کے 2 نمونے غیر معیاری قرار

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے آٹو ڈس ایبل سرنج کے 2 نمونوں کو غیر معیاری قرار دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق 5 اور 3 ملی لیٹر آٹو ڈِس ایبل سرنجز کے نمونے معیار پر پورا نہ اتر سکے، ٹیسٹ کے دوران آٹو ڈس ایبل فیچر مطلوبہ معیار کے مطابق کام نہ کر سکا۔

رپورٹ میں دونوں سرنجز کے نمونوں کو میڈیکل ڈیوائس رولز 2017ء کے تحت غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق غیر معیاری قرار دی گئی سرنجیں خیبر پختون خوا کی فارما کمپنی کی تیار کردہ ہیں۔

 ڈی جی ایس ڈی ٹی ایل سید عدنان رضوی کا کہنا ہے کہ سرنجز میں آٹو ڈس ایبل اور ری یوز فیچر ٹیسٹ ناکام ہوئے، ٹیسٹنگ میں سرنجز کا خودکار حفاظتی نظام مؤثر ثابت نہیں ہو سکا۔

انہوں نے بتایا ہے کہ ٹیسٹ رپورٹس انسپکٹر ڈرگز کراچی ایسٹ اور سیکریٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

سید عدنان رضوی کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر معیاری آٹو ڈس ایبل سرنجز محفوظ استعمال کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

صحت سے مزید