• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بیمار نومولود افغان بچے کو پاکستان میں داخلے کی اجازت

---فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
---فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاک افغان طورخم بارڈر پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغان نومولود کو علاج کے لیے پاکستان میں داخلے کی خصوصی اجازت دے دی گئی۔ 

سرکاری حکام کے مطابق جلال آباد سے تعلق رکھنے والا بیمار نومولود اپنے والدین کے ہمراہ طورخم بارڈر کے راستے پاکستان پہنچا جہاں اسے ایف سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ 

حکام کا کہنا ہے کہ بچہ ایف سی اسپتال میں زیر علاج ہے اور اسے ضروری طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ 

افغانی نومولود کی نازک صحت کے پیشِ نظر پاکستانی حکام نے بروقت علاج کی فراہمی کے لیے خصوصی اجازت دی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید