• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پیپلز پارٹی رکنِ قومی اسمبلی قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ، ملزمان فرار

پیپلز پارٹی رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل—فائل فوٹو
پیپلز پارٹی رکن قومی اسمبلی قادر پٹیل—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 9 میں پیپلز پارٹی رکنِ قومی اسمبلی قادر پٹیل کے دفتر پر فائرنگ ہوئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کار سوار ملزمان دفتر کے گیٹ پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے۔

حکام نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، گولیاں دفتر کے دروازے پر ماری گئیں، واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 5 خول ملے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید