پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ آپ کراچی کے دعوے دار نہ بنیں، غلطی آپ کی ہے، بلڈنگ آپ نے بنائی ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خود آپ نے اعتراف کیا کہ ہم نے مہاجر قوم کو سو سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ سانحات اور حادثات کا ذکر آپ نے کیا لیکن دروازے پر زنجیر لگا کر 360 افراد مرے، کسی کو مدد نہ کرنے دی گئی، سانحے بلدیہ کا نام کیوں نہیں لیتے؟
پی پی رہنما نے کہا کہ اب کراچی آپ کے ہاتھ میں نہیں ہے، آپ کراچی کے دعوے دار نہ بنیں۔ اب کراچی ہمارے ہاتھ آیا ہے، جادو کی چھڑی ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے۔