کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 5 ایف دعا چوک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔
ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کہ ڈاکو شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے، شہری نے گشت پر مامور پولیس کو اطلاع دی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کا پیچھا کیا، فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے۔
ڈاکٹر عمران کا کہنا ہے کہ اسپتال منتقلی کے دوران دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ڈاکوؤں سے موبائل فون، پستول اور موٹر سائیکل ملی ہے۔