میر رضا کے والد میر حسین کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کے کیس میں سندھ حکومت کی ٹیمپرنگ نظر آ رہی ہے۔
میر رضا کے قتل کے قاتلوں کی عدم گرفتار پر سٹی کورٹ میں وکلاء کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میر رضا کے والد میر حسین نے کہا کہ ڈاکٹر اسامہ کو اس لیے فارغ کر دیا تاکہ وہ جواب نہ دے سکیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ کس کے دباؤ میں صرف تصویروں پر پوسٹ مارٹم رپورٹ بنائی گئی؟
میر حسین کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کے کیس میں پولیس کی نااہلی سب کے سامنے ہے۔