وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر اور کاروباری شخصیت جبار خالد کے بیٹے اذان جبار کے نکاح کی تقریب آج ہوگی۔
ماہ نور صفدر اور اذان جبار کے نکاح کی تقریب آج جاتی امرا میں ہوگی۔
نکاح کی تقریب میں صرف خاندان کے افراد کو مدعو کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے حال ہی میں لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن کی تقریب میں شرکت کی تھی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بیٹی کی گریجویشن پر بہت خوش ہیں، بیٹی کی گریجویشن ان کے اور ان کے خاندان کے لیے خوشی کا موقع ہے۔