• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اہلسنت کے تحت لانچوں کی میلاد ریلی کیماڑی سے آج نکالی جائیگی

کراچی( اسٹاف رپورٹر)جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم سید رفیق شاہ نے کہا ہے کہ لانچوں کی میلاد ریلی آج دوپہر 12بجے کیماڑی سے نکالی جائے گی جو منوڑہ،جزیرہ بھٹ،جزیرہ شمس پر سے گشت کرتے ہوئے واپس کیماڑی پر اختتام پذیر ہو گی ،جما عت اہلسنت ضلع سینٹرل کے زیر اہتمام میلاد مصطفی ریلی 22 ہفتے کو بعد نماز عشاء جامع مسجد جیلانی سیکٹر 5B3نارتھ کراچی سے نکالی جائے گی اورضلع ساؤتھ کی میلاد ریلی اتوار کو مدرسہ انوار القران رنچھوڑ لائن سے ضلع ساؤتھ کے مختلف علاقوں کا گشت کرے گی جبکہ کورنگی کا جلوس جامع مسجد غوثیہ سلطانیہ گلگت کالونی سے نکلے گا۔