کراچی( اسٹاف رپورٹر )درخشاں پولیس نے فحش و غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث تین خواتین سمیت 6 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز 6 کے قریب قائم خفیہ فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر 3مردوں اور 3خواتین سمیت 6افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان فحش و غیر اخلاقی حرکات میں ملوث پائے گئےگرفتار ملزمان میں محمد ساران ولد محمد فاروق،محمد منیر ولد عبدالحبیب، اسامہ ولد امین ، مشال دختر زاہد، رضیہ دختر حسن اور فرخ شاہ دختر فیاض شامل ہیں۔