• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیو ایم کی رہنما کا بڑی تعداد میں خواتین کے ہمراہ (ن) لیگ میں شمولیت کا اعلان

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ خواتین ونگ کی تقریب میں ایم کیوایم پاکستان مقامی کی رہنما عمارہ خاتون نے بڑی تعداد میں خواتین کے ہمراہ مسلم (ن )لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔مسلم لیگ ن ہاوس کارساز میں منعقدہ تقریب میں مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن، خاتون رہنماء سورٹھ تھیبو، پروین بشیر اور مہوش رحمان سمیت بڑی تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمارہ سمیت تمام خواتین کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔