کراچی( اسٹاف رپورٹر )اے این ایف نے مختلف کاروائیوں کے دوران 7 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق نادرن بائی پاس کراچی کے قریب جھاڑیوں سے 12 کلوگرام چرس برآمد کر لی گئی۔فیصل آباد کوریئر آفس میں بحرین جانے والے پارسل میں کپڑوں سے 228 گرام آئس برآمد کی گئی۔ تربت ڈسٹرکٹ کیچ کےقریب ٹرک سے 125 کلوگرام آئس برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 16.8 کلوگرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔