چین میں انسان نما روبوٹوں کے عالمی مقابلے شروع ہو گئے۔
چینی میڈیا کے مطابق دارالحکومت بیجنگ میں انسان نماروبوٹس کے دوسرے عالمی مقابلوں کا گزشتہ شام آغاز ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق افتتاحی تقریب میں ہزار سے زائد انسان نما روبوٹس نے حصہ لیا، تقریب میں روبوٹس نے میوزیکل پرفارمنس، پریڈ اور لائٹ شو پیش کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے والے روبوٹس میں وہ ہیومنائیڈ ماڈلز شامل تھے جن کے چہرے خاصے جاندار دکھائی دیتے ہیں اور جنہیں جذباتی نگہداشت کے لیے پیش کیا گیا۔
چینی میڈیا کے مطابق 5 روزہ مقابلوں میں 16 ممالک کی 666 ٹیمیں اور 2 ہزار 56 روبوٹس شرکت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی کوشش ہے کہ روبوٹکس ٹیکنالوجی کو محض نمائشی مظاہروں سے آگے بڑھا کر کارخانوں اور دیگر حقیقی دنیا کے عملی استعمال میں لایا جائے۔