• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی کو اسپتال منتقل نہ کرنے کیخلاف پی ٹی آئی کی توہینِ عدالت کی درخواست کو نمبر الاٹ

بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بانئ پی ٹی آئی کی بہن کی توہینِ عدالت کی درخواست کو نمبر الاٹ کر دیا ہے۔

اس سے پہلے بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر پی ٹی آئی کی جانب سے اعتراض دور کر کے درخواست دوبارہ سپریم کورٹ رجسٹرار آفس میں دائر کی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے توہین کے مرتکب افراد کو الزامات کی فہرست نہ بھیجنے پر اعتراض کیا تھا۔

واضح رہے کہ 22 اگست کو بانئ پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے معاملے پر پاکستان تحریکٍ انصاف (پی ٹی آئی) نے توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ میں درخواست عزیر بھنڈاری اور سلمان اکرم راجہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ کے 18 اگست 2026ء کے حکم کی مبینہ خلاف ورزی پر توہینِ عدالت کی کارروائی شروع کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

درخواست گزاروں نے توہینِ عدالت کے مرتکبین کو شوکاز نوٹس جاری کرنے، ذاتی حاضری کا حکم دینے اور جواب دہندگان کو توہینِ عدالت کا مرتکب قرار دے کر قانون کے مطابق سزا دینے کی استدعا کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید