• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: کورنگی میں اکھاڑے گئے 70 سال پرانے درختوں کو واپس لگانے کا عمل شروع

کورنگی نمبر 6 میں واقع کربلا گراؤنڈ میں اکھاڑے گئے 70 سال پرانے درختوں کو واپس لگانے کا عمل شروع ہو گیا۔

قبضہ مافیا کی جانب سے 70 سے 80 سال پرانے درختوں کو اکھاڑ دیا گیا تھا۔

اسلام آباد اور کراچی کی غیر سرکاری تنظیمیں مشترکہ طور پر درختوں کو واپس لگائیں گی۔

سیو دی ٹریز کے سربراہ خواجہ مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ 9 برگد اور پیپل کے درختوں کے تنے اور جڑیں تازہ اور صحیح حالت میں ہیں، برگد اور پیپل کے درخت سخت جان ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان بھر میں ایسے عمر رسیدہ درختوں کو دوبارہ لگایا ہے، دوبارہ لگانے کے بعد درختوں کی دیکھ بھال ہو تو 100 فیصد دوبارہ پھوٹ پڑتے ہیں۔

خواجہ مظہر اقبال کا کہنا ہے کہ کے ڈے اے سے درخت دوبارہ لگانے کی اجازت مل گئی ہے، جس جگہ سے درخت اکھاڑے گئے ہیں، اسی جگہ پر بڑے اور گہرے گڑھے بنائے جائیں گے، زمین کی تیاری کے لیے گڑھوں میں دیمک کش ٹریٹمنٹ بھی کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید