• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی خوش گوار موسم کی لپیٹ میں ہے اور بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں میں مطلع ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے جبکہ رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں تیز ہوائیں بھی چلتی رہیں گی۔ 

کراچی میں سمندری ہوائیں 24 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

قومی خبریں سے مزید