چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ سہولت سینٹر کے قیام سے انصاف کی فراہمی کا عمل تیز ہو گا۔
بلوچستان ہائی کورٹ میں سہولت مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان آنا بڑی خوشی کی بات ہے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ سہولت سینٹر کے قیام سے عوام کو کئی سہولتیں میسر آئیں گی، سینٹر کا مقصد سائلین اور وکلاء کو فوری سہولتیں فراہم کرنا ہے.
ان کا کہنا ہے کہ خواہش ہے یہ سینٹر ہر ضلع اور ہر تحصیل میں قائم کیا جائے، سہولت مرکز ملک کے ہر ضلع میں قائم کریں گے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جسٹس فنڈز قائم کیا جائے، 8 اگست کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کی جدوجہد جاری رکھیں۔