• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کی قدر کرو، چند لوگوں نے اس ملک کے ساتھ دھوکا کیا: حافظ نعیم الرحمان

فوٹو بشکریہ حافظ نعیم الرحمان/فیس بک
فوٹو بشکریہ حافظ نعیم الرحمان/فیس بک

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کی قدر کرو، چند لوگوں نے اس ملک کے ساتھ دھوکا کیا۔

پشاور میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سرمایہ دارانہ نظام سے انسانوں کا استحصال کیا جا رہا ہے۔ امیر، امیر تر اور غریب، غریب تر ہو تے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زمین میں فساد چند لوگوں اور قوموں کے طاقتور بننے سے ہے۔ ملک کی قدر کرو، چند لوگوں نے اس ملک کے ساتھ دھوکا کیا۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پرامن سیاسی مزاحمت پر یقین رکھتی ہے۔ پٹرولیم لیوی کے خلاف تحریک شروع کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید