• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو زرداری نے منگنی کے معاملے کی تردید کردی

بلاول بھٹو زرداری - فوٹو: فائل
بلاول بھٹو زرداری - فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے اپنی منگنی کے معاملے کی تردید کردی۔

اپنے بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ واضح کرتا ہوں کہ نہ تو بات پکی ہوئی نہ منگنی ہوئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا نے میری بات پکی، منگنی اور شادی بھی کروادی ہے، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ہے اور نہ ہی میں کسی پرنسز گوریا کو جانتا ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اصل میں یہ سوشل میڈیا تماشا ہے جو اصل ایشو سے عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ہے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری اپنے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری کی منگنی کی بات چیت کے سلسلے میں آسٹریا میں موجود ہیں، ان کے ہمراہ بلاول بھٹو زرداری بھی موجود ہیں۔ 

ذرائع کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی منگنی اور شادی سے متعلق آسٹریا کے خاندان سے کم از کم تین ملاقاتیں ہوئیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی ممکنہ دلہن کا تعلق معروف یورپی خاندان سے ہونے کی اطلاعات ہیں۔

ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی ویانا میں رواں سال کے آخر میں ہونے کا امکان ہے۔

قومی خبریں سے مزید