• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق نئے رولز بنائے ہیں، اسٹبشلمنٹ ڈویژن کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس کے دوران اسٹبلشمنٹ ڈیوژن حکام نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا اور میڈیا استعمال سے متعلق نئے رولز بنائے ہیں۔

حکام نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی غیرملکی شہریت سے متعلق رولز لائے ہیں، غیرملکی شہریت ڈکلیئر کرنے کیلئے 30 دن کی مہلت دی تھی۔

حکام نے کہا کہ کچھ سرکاری ملازمین نے غیرملکی شہریت ڈکلیئر نہیں کی۔ جنہوں نے غیرملکی شہریت ڈکلیئر نہیں کی انہیں خط بھیج رہے ہیں۔ جو جواب جمع نہیں کروائے گا اس کے خلاف مس کنڈکٹ کی کارروائی ہوگی۔

اسٹبشلمنٹ ڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ کسی کی پیدائش باہر کی ہے وہ بھی بھرتی کے وقت بتائے گا۔ رولز کے تحت وہ شہریت چھوڑیں گے جو باہر پوسٹنگ پر تھے اور شہریت حاصل کی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سرکاری ملازمین کے سوشل میڈیا اور میڈیا استعمال سے متعلق نئے رولز بنائے ہیں۔ مانیٹرنگ سیل بنا رہے ہیں، اب سرکاری ملازمین سوشل میڈیا پر اپنی تشہیر نہیں کریں گے۔

اس دوران کمیٹی چیئرمین رانا محمود الحسن کا کہنا تھا کہ سارے افسران سوشل میڈیا پر اپنی کچہری کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید