• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچز کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

عرفان محسود---فائل فوٹو
عرفان محسود---فائل فوٹو

 پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے پنچز کا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

عرفان محسود نے 1 منٹ میں 10 کلو وزن کے ساتھ 38 فل ایکسٹنشن پنچز کرکے ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

عرفان محسود نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں کہا ہے کہ گینیز ورلڈ ریکارڈ نے 30 پنچز کا ورلڈ ریکارڈ ٹارگٹ رکھا تھا، پش اپس کیٹیگری میں ورلڈ لیول پر سب سے زیادہ 70 ریکارڈ بنا چکا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے 100، 80، 60 اور 40 پاونڈ وزن کے ساتھ ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیے، امریکا، بھارت، جرمنی سمیت 20 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑ چکا ہوں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید