• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے عرفان محسود نے ناروے کے کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ دیا

پاکستان کے مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ناروے کے سویری ڈائسن کا ریکارڈ توڑ دیا۔

پاکستانی مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے 1 منٹ میں 42 پش اپس کرکے ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

سویری ڈائسن نے 1 منٹ میں 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 38 فنگر ٹیپ پش اپس کیے تھے ،اب یہ ریکارڈ پاکستانی مارشل آرٹسٹ کے نام ہوگیا ہے۔

عرفان محسود پش اپس کیٹیگری میں عالمی سطح پر سب سے زیادہ 70 ریکارڈ ز قائم کرچکے ہیں ،وہ امریکا، بھارت، چین اور ناروے سمیت 20 ممالک کے ورلڈ ریکارڈ توڑ چکے ہیں۔

پاکستانی مارشل آرٹس کو شاندار پرفارمنس پر 2023ء میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی بھی مل چکا ہے۔

عرفان محسود کا کہنا تھا کہ 9 سال کے دوران 150 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے پر فخر ہے، میرے 20 شاگردوں نے بھی گینیز ورلڈ ریکارڈز بناکر ملک کا نام روشن کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید