• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: میر رضا کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی درخواست نمٹادی گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے میر رضا کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کی درخواست نمٹا دی۔ 

سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر محفوظ فیصلہ سنادیا، فیصلہ جسٹس جعفر رضا نے تحریری کیا۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ تفتیشی افسر نے تحقیقات مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تفتیشی افسر قانون کے مطابق تمام دستیاب وسائل استعمال کرے گا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تفتیشی افسر کے مطابق ضرورت پڑنے پر دیگر تحقیقاتی اداروں سے بھی معاونت لی جائے گی۔

میر رضا کیس کی تحقیقات غیر جانب دارانہ، منصفانہ اور تیزی سے مکمل کی جائیں۔ درخواست گزار شفاف اور منصفانہ تحقیقات یقینی بنانے کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال کرسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید