• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملائشیا جانیوالے شہری کو آف لوڈ کرنے کا حکم دینے والا افسر عدالت میں طلب

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ملائشیا جانے والے شہری کو آف لوڈ کرنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے متعلقہ افسر کو کل طلب کر لیا۔

جسٹس ایاز شوکت نے شہری محمد سعد کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ 

حکم نامے کے مطابق درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ اس کے پاس ملائشیا کا ویزا اور ریٹرن ٹکٹ موجود تھا جبکہ اس کے وکیل کے مطابق بیرونِ ملک جانے کی تمام دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود شہری کو آف لوڈ کیا گیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک پیراوائز کمنٹس جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ جس افسر یا شفٹ انچارج نے 12 اگست کو شہری کو آف لوڈ کرنے کا آرڈر لکھا اور حکم جاری کیا وہ کل عدالت میں پیش ہو۔

قومی خبریں سے مزید