کراچی (اسد ابن حسن)کراچی ایئرپورٹ پر غیر ضروری آف لوڈنگ تقریبا ختم کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابقایک ماہ قبل ملک کے تمام ایئرپورٹس پر اور خاص طور پر کراچی ایئرپورٹ پر سیکڑوں کی تعداد میں آف لوڈنگ شروع ہو گئی تھی۔ امیگریشن افسران عمرے اور ورک ویزہ پر جانے والوں کو بھی غیر ضروری طور پر آف لوڈ کر رہے تھے۔ ان آف لوڈنگز پر نا صرف اخبارات میں خبریں شائع ہوئیں بلکہ سوشل میڈیا پر بھی کچھ غلط پوسٹیں جاری کی گئیں۔ جس کے بعد ایف آئی اے کے اعلی افسران نے بھی یہ تاثر غلط ثابت کرنے کے لئے اپنی ویڈیوز جاری کیں۔ کراچی امیگریشن پر سب سے زیادہ دباؤ تھا اسی وجہ سے ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امیگریشنز کے تبادلے کر دیئے گئے۔