• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا۔ 

ڈی جی سیپا عاشق لانگا کا کہنا ہے کہ دھواں چھوڑنےوالی گاڑیوں کووارننگز اور چالان جاری کریں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہم کے دوران 20 سے زائد مقامات پر گاڑیوں کی جانچ کی جائے گی، جس کے دوران ماحول آلودہ کرنے والی گاڑیوں پر لال اسٹیکرز چسپاں کیے جائیں گے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ 15 دن میں گاڑی کی خرابی دور نہ کرنے کی صورت میں گاڑی بند کردی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید