• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں ، آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں، بھٹوں کیخلاف سخت کارروائیوں کا فیصلہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) راولپنڈی میں سموگ کنٹرول کرنے کیلئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں اور اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف سخت کارروائیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ ماحولیات ضلع راولپنڈی کے مطابق 2024 میں اب تک آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریوں کے 638 معائنے اور ان پر سات لاکھ روپے سے زائد کا جرمانہ عائد اور دو فیکٹریوں کو سربمہر کیا گیا۔ اینٹوں کے بھٹوں پر مجموعی طور پر 85 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور 144 نوٹس جاری کئے گئے۔ سیکرٹری آر ٹی اے کے ساتھ ملکر دھواں چھوڑنے والی 2711 گاڑیوں کا چالان ، 441 گاڑیوں کو بند اور مجموعی طور پر 55 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید