• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبے میں کرپشن کیلئے اب کوئی گنجائش نہیں، اس ناسور پر آہنی ہاتھ ڈال دیا: مریم نواز

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں کرپشن کے لیے اب کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کرپشن اور رشوت کے ناسور پر آہنی ہاتھ ڈال دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نشاندہی کے لیے خصوصی خفیہ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔ کرپٹ عناصر سے متعلق رپورٹ براہِ راست مجھے دی جا رہی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام کی شکایات کے لیے ہیلپ لائن 1350 قائم ہے۔ شکایت کنندہ کا نام خفیہ رکھا جائے گا، ہر شکایت پر کارروائی ہوگی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ عہدہ، تعلق یا سفارش کسی کو نہیں بچا سکے گی، لوٹی ہوئی رقم کی مکمل ریکوری تک کارروائی ختم نہیں ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہوگا، کسی کو کھانے نہیں دوں گی۔

قومی خبریں سے مزید