پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈسپلن اور کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق میڈیا رپورٹس پر انکوائری شروع کر دی ہے۔
پی سی بی کے مطابق معاملے کا جائزہ بورڈ کے قواعد و ضوابط کے تحت لیا جا رہا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ انکوائری میں تمام متعلقہ افراد کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا پورا موقع فراہم کیا جائے گا، کچھ پلیٹ فارمز پر سامنے آنے والی قیاس آرائیوں کو قابلِ اعتبار نہ سمجھا جائے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق غیر مصدقہ اطلاعات اور خبروں پر اس وقت مزید تبصرہ نہیں کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لارڈز ٹیسٹ کے بعد کھلاڑیوں کو واپس بھیجنے اور ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کی جا رہی ہے جبکہ کھلاڑیوں کے موبائل فون رکھے جانے کے معاملے پر بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔