• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کراچی، شاہین فورس سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک

کراچی( اسٹاف رپورٹر )نارتھ کراچی میں شاہین فورس کے اہلکاروں اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں3ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہین فورس تیموریہ کے اہلکاروں کا خواجہ اجمیر نگری کی حدود عقب اسٹار لان سیکٹر 5-B/3 نارتھ کراچی میں ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں تینوں ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔ دریں اثناء ہلاک تینوں ڈاکوؤں کی شناخت اکبر ولد غلام سرور ،فیصل محمد صادق اور عبدالعزیز ولد حبیب ارحمان کے ناموں سے کی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید