• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں شوہر اور بچوں کے ساتھ سفر کرنےوالی خاتون کا زیادتی کا دعویٰ جھوٹا نکلا

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

ملتان میں شوہر اور بچوں کے ساتھ سفر کرنے والی خاتون کا مبینہ زیادتی کا دعوی جھوٹا ثابت ہوا، پولیس کے مطابق میاں بیوی نے رقم لے کر جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کا مقدمہ کاروباری رنجش کا شاخسانہ تھا، مرکزی ملزم گرفتار کرلیا گیا، کاروباری تنازع پر مخالف کو پھنسانے کے لیے مرکزی ملزم نے میاں بیوی کو استعمال کیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے میاں بیوی کو جھوٹے مقدمے کیلئے 2 لاکھ روپے میں راضی کیا تھا، میڈیکل اور تکنیکی شواہد سے واقعے کے خود ساختہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔

ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون اور شوہر فرار ہیں، پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید