• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی مداخلت پر سربراہ جوڈیشل کمیشن بر ہم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل کمیشن کے سربراہ جسٹس عمر سیال نے کارروائی کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ جواد ڈیرو کی مداخلت کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ کو طلب کر لیا ہے اور کہا ہے کہ ایڈووکیٹ جنرل نے عین اس وقت کارروائی میں مداخلت کی جب پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ سید پولیس کے سینئر افسران کا پوسٹ مارٹم کے دوران کردار پر بیان ریکارڈ کروا رہی تھیں، کارروائی میں خلل ڈالنا انتہائی افسوسناک عمل ہے۔ ایڈووکیٹ جنرل نے اہلخانہ کا وکیل پر خاندان کی جانب سے سوالات کرنے پر اعتراض کیا جسے جسٹس عمر سیال نے سندھ حکومت کے وکیل کی جانب سے ایسا اعتراض حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ داخلہ کی قائمہ کمیٹی کی رکن فریال تالپور نے وزیراعلیٰ سندھ کو میر رضا علی کیس میں شفاف ، غیرجانبدار اور جامع تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنانے کی سفارش کی تھی۔
اہم خبریں سے مزید