• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف گیم ’اسٹک رن‘ کے خالق مینوئل اوٹو نے لائیو اسٹریم کے دوران خود کو آگ لگا کر اپنی جان لے لی

فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فوٹو: غیر ملکی میڈیا 

معروف گیم ’اسٹک رن‘ کے خالق مینوئل اوٹو نے لائیو اسٹریم کے دوران خود کو آگ لگا کر اپنی جان لے لی، گیم کی انتظامیہ نے مینوئل اوٹو کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ اس لائیو اسٹریم سے آگاہ ہے جس میں بظاہر انہوں نے اپنی جان لے لی۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا انفلوئنسر اور مقبول ملٹی پلیئر گیم ’اسٹک رن‘ کے خالق مینوئل اوٹو کی عمر 30 سال تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے منگل کی شام ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم ٹوئچ پر براہِ راست نشریات کے دوران مبینہ طور پر خودکشی کی، تاہم واقعے کی مکمل تفصیلات کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی۔

مقامی میڈیا کے مطابق جرمنی کے جنوب مشرقی علاقے باویریا میں ایک عمارت میں آگ لگنے کے بعد مینوئل اوٹو کی لاش برآمد ہوئی۔ ایک پڑوسی نے آگ دیکھ کر اسے بجھانے کی کوشش بھی کی، تاہم امداد پہنچنے تک دیر ہوچکی تھی۔

مینوئل اوٹو نے 2010 میں محض 14 سال کی عمر میں فیس بک کے لیے مفت گیم ’اسٹک رن‘ تیار کیا تھا۔ یہ ملٹی پلیئر گیم وقت کے ساتھ مقبول ہوا اور دنیا بھر میں کمپیوٹرز اور موبائل فونز پر کھیلا جاتا رہا۔

گیم میں کھلاڑی ایک انسانی خاکے پر مشتمل کردار کو مختلف رکاوٹوں سے گزارتے اور سکے و پوائنٹس جمع کرتے تھے۔ رپورٹس کے مطابق اس گیم کو دنیا بھر میں چار کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد کھیل چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید