• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ میں گاڑی سے وکیل کی لاش برآمد

---اسکرین گریب
---اسکرین گریب

راولپنڈی جوڈیشل کمپلیکس کی پارکنگ میں کھڑی گاڑی سے وکیل کی لاش ملی ہے۔

پولیس کے مطابق وکیل کی شناخت ثناء اللّٰہ ستی کے نام سے ہوئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سول لائن پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فارنزک ٹیموں کو بھی موقع پر طلب کر لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وکیل کی موت قتل ہے یا طبعی اس حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں۔

واقعے کے بعد وکلاR کی بڑی تعداد جوڈیشل کمپلیکس میں جمع ہو گئی۔

قومی خبریں سے مزید